وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کی سپلائی اوران کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا


وزیر اعلیٰ کا پنجاب کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک کرنے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے صاف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کی سپلائی اوران کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ اگر کوئی دوائی جعلی یا غیر معیاری نکلی تو محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگی۔ مزید یہ کہ جعلی اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانہ اور قید کی سزا ہو گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کے ضمیر کو جگاناپڑے گا۔ ڈاکٹر ز اور عملہ محنت اور نیک نیتی سے کام کر کے پنجاب میں صحت کا نظام ٹھیک کرے۔ ہمیں اپنے پاکستانی اور ہم وطنوں کی خدمت کرنی ہے۔ خدا خوفی اور مخلوق خدا کی خدمت ایک بڑی عبادت ہے۔
مریم نواز نے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ عوام اور مریضوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور باقی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایمرجنسی میں علاج کی تمام سہولیات اور ادویات، جان بچانے کے آلات کی فراہمی یقینی بنائی جانے کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ادویات کی میڈیکل اسٹورز کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور دوائی کے معاملے میں کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر محکمہ صحت کے افسران اورہسپتال کی ایڈمینسٹریشن ذمہ دار ہو گی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل






