پاکستان

گرمی سے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین غیر فعال ، ہزارو ں صارفین خوار

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ شاید مشین کو گرم موسم میں گرمی لگ گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر جون 12 2024، 9:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گرمی سے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین  غیر فعال ، ہزارو ں صارفین خوار

 

جہاں شدت کی گرمی نے ہر ذی روح کو پریشان کیا ہوا ہے، وہاں بے جان مشینیں بھی بے حال نظر آ رہی ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اے ٹی ایم نے ایک صارف کو پیسے دینے کی بجائےنیچے زمین پر پھینک دیے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں رقم کے حصول کے لیے کارڈ ڈالا تو  تھوڑی دیر انتظار کے بعد اے ٹی ایم مشین نے  کارڈ باہر نکال دیا۔ اس کے ساتھ ہی پیسے اے ٹی ایم مشین کے ڈیش بورڈ میں رکنے کے بجائے حیرت انگیز طور پر پریشر سے نیچے فرش پر جا گرے۔ بظاہر ایسا لگا جیسے مشین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پیسے پھینک دیے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ شاید مشین کو گرم موسم میں گرمی لگ گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے۔