جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قمیت میں نمایاں کمی

1200 روپے سستا ہونے سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40ہزار700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قمیت میں نمایاں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے سے سونا 1200 روپے فی تولہ سستا ہو گیا

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے سستا ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار361 روپے کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2315ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2315 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سونا 1200 روپے سستا ہوا۔

 

دنیا

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی، جولیان اسانج بیلمارش جیل میں قید تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے، اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی مہم کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ جولین اسانج پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 اور 2011 میں ہزاروں امریکی خفیہ دستاویزات کو شائع کیا جو ’وکی لیکس فائل‘ کے نام سے مشہور ہوئے اور ان فائلز کے ذریعے عراق اور افغانستان جنگ کے بارے میں اہم معلومات تھیں جس سے کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

بانی وکی لیکس گزشتہ 5 برس سے برطانیہ کی جیل میں قید تھے اور وہ امریکا حوالگی کے خلاف قانونی جنگ لڑرہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور بورڈ  کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل امتحانی پرچے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنڈل کی چوری نے محکمہ امتحانات کی رازداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کے باہر سے انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

کراچی :کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تیسری ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی جانچ کا عمل جاری ہے، عباسی شہید اور سول ہسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll