جی این این سوشل

دنیا

امریکا کی روس کو آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیرملکی مالیاتی ادارے بھی زد میں آئیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کی  روس کو آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا نے روس میں  کسی بھی شخص کو سوفٹ وئیر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی لگا دی، امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیرملکی مالیاتی ادارے بھی زد میں آئیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جب کہ سائنٹیفک، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے بھی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ  نہ صرف روس بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقا میں 300 سے زائد افراد اور ادارے ہدف بنائے گئے ہیں۔

ادھر روس کے امریکی اشیاء بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی جب کہ روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے غیرملکی بینکوں کو بھی وارننگ دی جائے گی۔

تجارت

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 16 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک رہے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

اس طرح پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی۔   

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو  ترنول کے مقام پر جلسے کرنے کیلئےتحریری درخواست جمع کروانے کے باجود تاحال جلسے کی اجازت نا ملی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر این او سی بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ 

نوٹس میں شعیب شاہین نے لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ، میرے کلائنٹ عامر مسعود مغل کو  انتظامیہ کی جانب سے اجازت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، نوٹس مین مزید لکھا گیا ہے کہ میرے کلائنٹ نے جلسے کے لیے انتظامات کرنا ہے این او سی جاری کیا جائے۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے اور ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں  ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظورکرلی گئی۔

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا جبکہ امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll