جی این این سوشل

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے اور بچوں کی ہلاکت کانوٹس

مریم نواز شریف کے حکم پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج عمران حسن اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ساہیوال اختر محبوب کو گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے اور بچوں کی ہلاکت کانوٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے اور بچوں کی ہلاکت پر حکومت کا نوٹس، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت 4 ڈاکٹرز اور 10 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتاری کے خلاف ڈاکٹر اور نرسز نے احتجاج شروع کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے آگ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔مریم نواز کی آمد پر ٹیچنگ ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس نے مریضوں ، لواحقین اور تیمار داروں کو ہسپتال میں داخلے سے روک دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چار گھنٹے کے طویل انکوائری اجلاس میں پرنسپل ، ایم ایس ، اے ایم ایس اور ایڈمن افسر سے باز پرس کی گئی ۔

وزیراعلیٰ نے ملازمتوں سے برخاست کرنے اور گرفتار ی کا حکم دے دیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ صحت کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئےساہیوال سانحہ کی تمام انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر 4 ڈاکٹرز سمیت 10 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹرعمران حسن، ایم ایس ڈاکٹر محبوب، ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر عثمان کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی۔

دوسری طرف ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاف پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 9 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll