Advertisement
پاکستان

پنجاب حکومت نے صوبے میں سمر کیمپ لگانے کی منظوری دے دی

ذرائع کےمطابق پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن و نجی اسکولز کی تنظیمات کی جانب سے حکومت پنجاب کو اپیل کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 15th 2024, 3:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت  نے صوبے میں سمر کیمپ لگانے کی  منظوری دے دی

پنجاب حکومت نےسکولوں میں سمرکیمپ کی اجازت دےدی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق موسم گرماکی تعطیلات کااعلان کرتےہوئےپنجاب حکومت نےسکولوں میں سمرکیمپ پربھی پابندی لگائی تھی۔جس کی وجہ سکولوں کوہرقسم کی سرگرمیوں کےلئے بندکردیاگیاتھا۔

ذرائع کےمطابق پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن و نجی اسکولز کی تنظیمات کی جانب سے حکومت پنجاب کو اپیل کی گئی تھی۔

صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن محمدبشیرکاکہناہےکہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے سمر کیمپس کی اجازت ملنا خوش آئند ہے، بچوں کا تعلیمی حرج نہیں ہوگا سمر کیمپس میں طلبہ بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کر پائیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے سمر کیمپس کی اجازت حکومت کے مشکور ہیں۔

Advertisement