جی این این سوشل

پاکستان

عدالت کا حکم،ضمانت ہونے کے بعد شاعر احمد فرہا د رہا

آزاد کشمیر ہائیکورٹ  نے احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت کا حکم،ضمانت ہونے کے بعد شاعر احمد فرہا د رہا
عدالت کا حکم،ضمانت ہونے کے بعد شاعر احمد فرہا د رہا

آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ  نے احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی تھی۔

احمد فرہاد گزشتہ ماہ اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جس کے بعد احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بعد ازاں آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ 

علاقائی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری نہ ہوسکی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی  ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری نہ ہوسکی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری نہ ہوسکی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا اور شدید نعرے بازی کی جب کہ ضمنی بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا اور کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی، آئندہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اپوزیشن میں رہے لیکن ان جیسی بدتمیزی نہیں کی، ہمارے ساتھ یہ جتنا برا سلوک کرسکتے، انہوں نے کیا، وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تمام مراعات دی جارہی ہیں، ہم نے بے ضرر وزیراعلیٰ بزدار کے دور میں بھی بدتمیزی نہیں کی، اپوزیشن جیسا کرے گی اب ان کو ویسا ہی جواب دیا جائےگا، فیصلہ کیا ہے آئندہ اپوزیشن رکن کی تقریر نہیں سنی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

کی پونٹنگ نے  ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان اور کوچ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل ڈیلی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ٹیمیں ایک بڑے ایونٹ کے بڑے میچ کو محض کھیل برائے کھیل لیتی ہیں، جو کہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے میچ کو ایک بڑا میچ سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے۔ 
رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ یہ اپنے موجودہ وقت سے بھر پور لطف اندوز ہوں ، مگر یہ خیال رہے کہ اب فائنل میچ میں جو بھی کریں، اسے اسی عزم اور لگن کے ساتھ انجام دیں، جس عزم کا مظاہرہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کیا ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو نصیحت کی کہ ساؤتھ افریقہ کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے، لہٰذا انہیں ٹیم کے اندر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

ساؤتھ افریقہ کو اب محض مقابلے کے دن بحثیت ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے خود کو ناقابل شکست ثابت کرنا ہے۔ اگریہ ایسا کرنے میی کامیاب ہو جاتے ہیں، تو انہیں فائنل میں شکست دینا ناممکن ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی۔   

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو  ترنول کے مقام پر جلسے کرنے کیلئےتحریری درخواست جمع کروانے کے باجود تاحال جلسے کی اجازت نا ملی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر این او سی بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ 

نوٹس میں شعیب شاہین نے لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ، میرے کلائنٹ عامر مسعود مغل کو  انتظامیہ کی جانب سے اجازت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، نوٹس مین مزید لکھا گیا ہے کہ میرے کلائنٹ نے جلسے کے لیے انتظامات کرنا ہے این او سی جاری کیا جائے۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے اور ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll