صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا، اعلامیہ
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی ،رقم پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہو گی۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پرائمری سکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ ممکن ہوگی، بچے اور بچیاں پرائمری اور پری پرائمری گریڈز میں شامل ہو سکیں گے، کوروناکےدوران تعلیم کے شعبے کو پہنچنے والے نقصانات کی ریکوری ہوگی۔ منصوبے پرعمل درآمد سے ایک لاکھ65ہزار اساتذہ، 7ہزار ہیڈماسٹرز بھی مستفید ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی۔ عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے لئے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیشرفت ہے۔
پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے۔ فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- ایک گھنٹہ قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 7 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 7 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 6 گھنٹے قبل