جی این این سوشل

تجارت

بجٹ میں پیکٹ بند دال، چاول و دیگر اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے ڈبہ بند فارمولہ دودھ پر عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کردی، چیئرمین ایف بی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجٹ میں پیکٹ بند دال، چاول و دیگر اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد
بجٹ میں پیکٹ بند دال، چاول و دیگر اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ نئے بجٹ میں پیکٹ بند دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹل سمیت بڑے سٹورز پر تمام پیکنگ والی اشیاء پر لگایا، عام دکانوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے ڈبہ بند فارمولہ دودھ پر عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کردی، 18 فیصد جی ایس ٹی لوکل پراسسڈ دودھ پر لگایا گیا ہے، بچوں کا ڈبہ بند دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے جو ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز غیر رجسٹرڈ ہیں، غیررجسٹرڈ آؤٹ لیٹس کو فروخت کرنے والی کمپنی کو ٹیکس چوری پر بلیک لسٹ کردیں گے۔

امجد زبیرکا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں نے ایک ڈبہ دودھ کی قیمت 800 تک کردی اور یہ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کمپنی اگر ڈبہ دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم ٹیکس میں کمی پر غور کریں گے، 600 روپے ڈبے کی قیمت پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے قیمت میں کمی کی جائے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کی اکثریت بچوں کیلئے فارمولہ دودھ استعمال کرتی ہے، ڈبہ پیکڈ دودھ تیار کرنے والی کمپنی تین چار سال سے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

اجلاس میں سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ سیلز ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکس ہے جس سے عام صارفین کو ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

دنیا

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

کراچی :کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تیسری ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی جانچ کا عمل جاری ہے، عباسی شہید اور سول ہسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll