جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے گرانٹ بڑھانے کا اعلان

مریم نواز نے خاتون وکلا کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے گرانٹ بڑھانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے گرانٹ بڑھانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مریم نواز نے خاتون وکلا کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

ملاقات کےموقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مریم نواز نے بار وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپنجاب میں منصفانہ اور مؤثر قانونی نظام کے اجتماعی مقصد کو آگے بڑھانے کی وکلاء کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری کی جدو جہد قابل تحسین ہے،قانون کی حکمرانی اور ہر فرد کی انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی کارکردگی بڑھانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے حکومت انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کے دوران اٹک میں دو وکلاء کے قتل کی اطلاع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہر رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو فوری طور پرحراست میں لے لیا، مریم نواز نے بار کونسل اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ہدایت کی اور وزیرقانون کو نگرانی کا حکم دیا۔

انہوں نے بارکونسل کے عہدیداران سے وکلاء کے قتل پر تعزیت کرتےہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

علاقائی

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،جب شام لبنان اور فلسطین پر بمباری کی گئی ،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو اس وقت انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے،جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا حشر سب کے سامنے ہے۔

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں، کہا جاتاتھا کہ یہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے، ہماری بات پر کسی نے کان نہ دھرے ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قرارداد انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر آئی ہے ، بعض بیرونی طاقتیں انسانی حقوق کی پاما لی کا شور مچا رہی ہیں،2018 کے انتخابات میں جب آر ٹی ایس کو بند کر کے اداروں کو انتقام لینے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن ) نے کہا کہ پاکستان میں ذ والفقار علی بھٹو ہو یا محمد نواز شریف ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ، اس پر کسی کو انسانی حقوق یاد نہ آئے ،پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور اٹیمی قوت کی بنیاد رکھنے واے ذوالفقار علی بھٹو کا حال سب کے سامنے ہے ،جب1993 میں محمد نواز شریف نے موٹر ویز اور پاکستان میں صنعتوں کے جال بچھائے سی پیک کے ذریعے پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا تھا، چین سرمایہ کاری کر رہا تھا اس وقت ان کو ہٹا دیا گیا ،اور ان کے خلا ف بیرونی اور اندرونی مخالف قوتوں کو یہاں سے کندھا ملتا ہے ،ان کے پیچھے اس وقت بھی چین کیسرمایہ کاری روکنے کا منصوبہ تھا۔سی پیک ٹو پر کام ہونے جا رہا ہے تو قرار داد یاد آگئی ہے،جب محمد نواز شریف جیل میں تھے تو امریکہ کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں روزگارکے مواقع فراہم کئے اوران کی چلتی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا۔2014 کے ایکٹر آج تک اکٹھے ہیں اور بانی پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی، پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول بنایا گیا، کیا آج ہم پھر انتظار کر رہے ہیں کہ 9 اور 10 مئی کا منصوبہ کوئی پھر سے بنائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو آج وہ پردہ اٹھانا ہو گا کہ بیرونی مداخلت کب کب ہوتی ہے اور کون کون اس میں ملوث ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ساؤتھ امریکی ملک پیرو میں 7.2 شدت کا زلزلہ

جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ساؤتھ امریکی   ملک پیرو  میں 7.2 شدت  کا زلزلہ

ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق، جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، زلزلہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 600 کلومیٹر جنوب میں اتیکیپا سے 8 کلومیٹر مغرب میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لیما میں گھروں کے اندر چراغ جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم گسٹاوو ایڈرینزین کے مطابق زلزلے کے بعد کوئی ہلاکت درج نہیں ہوئی ہے۔

پیرو کے ایوان صدر نے ایکس پر کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر  نے ابتدائی طور پر پیرو میں کچھ ساحلی علاقوں کے ساتھ 1 سے 3 میٹر تک سونامی کی لہروں کی "ممکنہ" لہروں کا الرٹ جاری کیا۔ لیکن اس نے بعد میں یہ کہہ کر الرٹ ختم کر دیا کہ سونامی کی کوئی وارننگ، ایڈوائزری یا خطرہ نہیں تھا۔

پیرو، اور زیادہ تر جنوبی امریکی بحر الکاہل کے ساحل، دو ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرحد پر ہیں، جنوبی امریکی پلیٹ، جس میں زیادہ تر براعظم شامل ہیں، اور نزکا پلیٹ، جو زیادہ تر ساحل کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل میں پھیلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعہ کو بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6  اضلاع صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح یہ مہم پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی چلائی جائے گی جن میں ڈی آئی کی 22 یونین کونسلیں شامل ہیں۔مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے تقریباً 9,921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تقریباً 15,000 سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم نے ملک اور خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی گولیاں پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

صوبے کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، والدین گھر گھر پولیو کے کاموں میں بھرپور تعاون کریں، وزیراعلیٰ نے ریمارکس دیئے۔

انہوں نے پولیو ورکرز اور فورسز اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll