جی این این سوشل

موسم

گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

بحیرہ عرب کی نم ہوائیں ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے 16 سے 22جون تک بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 20 سے 22 جون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، پنجاب کے کئی شہروں میں مطلع آبرآلود رہے گا ، پنجاب کے کئی شہروں میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،مری،جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب کی نم ہوائیں ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے 16 سے 22جون تک بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، 20سے 22جون کو جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جاری کردہ مون سون آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بالائی پنجاب اورزیریں سندھ میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے، بلوچستان میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے ، گزشتہ روز شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے علاوہ پورہ ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47ریکارڈ  کیا گیا ہے ،  سندھ کے میدانی علاقوں اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے ۔

ملک کے بعض شہر گزشتہ روز شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔جس میں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ روز بھی سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ لاڑکانہ ،دادو، جیکب آباد ، نواب شاہ میں بھی سورج آج اپنے جوبن پر رہے گا۔

پاکستان

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا، چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14فضائی میزبان سلپ ہوچکے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہونے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتا ہوگیا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔

نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتا مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ لاپتا فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرائے جاتے ہیں تاہم یہ اقدام بھی فضائی میزبانوں کو سلپ ہوجانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14 فضائی میزبان سلپ ہوچکےہیں۔ ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ہوٹل چھوڑ کرغائب ہوگیاتھا، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں  عمران خان کو بڑا ریلیف  مل گیا

190ملین پاؤنڈزریفرنس میں احتساب عدالت سےبانی پی ٹی آئی کوبڑاریلیف مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادئیےگئے۔
 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی، جولیان اسانج بیلمارش جیل میں قید تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے، اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی مہم کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ جولین اسانج پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 اور 2011 میں ہزاروں امریکی خفیہ دستاویزات کو شائع کیا جو ’وکی لیکس فائل‘ کے نام سے مشہور ہوئے اور ان فائلز کے ذریعے عراق اور افغانستان جنگ کے بارے میں اہم معلومات تھیں جس سے کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

بانی وکی لیکس گزشتہ 5 برس سے برطانیہ کی جیل میں قید تھے اور وہ امریکا حوالگی کے خلاف قانونی جنگ لڑرہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll