ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کو الیکٹرانک-آفس (ای۔آفس) پر منتقل کرنے کے حوالہ سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم کی چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے حوالے سے امور پر پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کر دی، اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے دفاتر و اداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای آفس کو استعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے حوالے سے امور پر پیشرفت تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ ای-آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے کے حوالے سے کی-پرفارمینس انڈیکیٹرز ترتیب دئے جا رہے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوورہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،وزیراعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
- 6 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 21 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 4 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل