جی این این سوشل

تفریح

زینب جمیل قاتلانہ کیس:ملزم کی ضمانت منظور

ملزم محمد جمیل کو 20 جون تک عدالت نے گرفتارنہ کرنےکا حکم دے دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زینب جمیل قاتلانہ کیس:ملزم کی ضمانت منظور
زینب جمیل قاتلانہ کیس:ملزم کی ضمانت منظور

پاکستان کی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے سابقہ اداکارہ زینب جمیل کے قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق مذہب اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر جان لیوا حملے میں ملوث ملزم انکے شوہر محمد جمیل کی ضمانت منظور کرتےہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے سماعت کرتے ہوئے ملزم شوہرمحمد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

ملزم محمد جمیل کو 20 جون تک عدالت نے گرفتارنہ کرنےکا حکم دے دیا ہے، دوسری جانب ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے سیلون کے باہر اپنی گاڑی میں آ کر رکی ہی تھیں، اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

اداکارہ زینب جمیل کو اس حملے میں 6 گولیاں لگی تھیں، ہسپتال میں علاج کے دوران انہوں نے اپنے شوہر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں پولیس نے انکے شوہر محمد جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں تھیں۔ 

پاکستان

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور گلگت 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 27 ، کراچی 32 ، پشاور 26 ، کوئٹہ اور مظفرآباد 24 ، اور مری 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHگیارہ اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو  کرلیا

پاک فوج نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی  کےٹو پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کے ٹو مہم کا حصہ تھیں، جہاں وہ پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ 
5 جولائی 2024 کو دوران مہم پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اپنی صحت کی شدید خرابی کے باعث مہم سے مجبورا الگ ہونا پڑا۔ 
پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کو بگڑتی حالت کے سبب کے ٹو کیمپ سے ریسکیو کر لیا۔ 
پاک فوج کی فلائٹ اڑان کے لیے تیار تھی مگر خراب موسم کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔ 
فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا ۔ اونچائی کم ہونے کی بدولت ثمینہ بیگ کی حالت میں بہتری آئی۔ 
پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم  بھی اسکردو سی ایم ایچ میں موجود ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کوہ پیما ثمینہ بیگ کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کے پیش نظر کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ، ان کی درآمدات اوربرآمدات کے شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد کے وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم قومی آمدن اور تاجربرادری کیلئے سہولتوں میں اضافے، درآمدی اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات پربریفنگ لیں گے۔

اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں وزیر اعلیٰسندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی تاجر برداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll