Advertisement
پاکستان

پاکستان میں تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے کام کرنے پر امریکی تعاون کو سراہتے ہیں ، گورنر پنجاب

 امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 15th 2024, 10:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے کام کرنے پر امریکی تعاون کو سراہتے ہیں ، گورنر پنجاب

پاکستان میں امریکہ کے قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے آج(ہفتہ) لاہور میں گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے تعلیم، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور تجارت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے پاکستان میں تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے کام کرنے پر امریکی تعاون کی تعریف کی۔

 امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

Advertisement