حکم نامے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 کا حوالہ دیا گیا ہے، رپورٹ


دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ممتاز بھارتی مصنفہ اور انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف سخت گیر انسدادِ دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر 2010 میں نئی دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک انتہائی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دی بھارتی اخبار نے کہا کہ حکم نامے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 کا حوالہ دیا گیا ہے، وی کے سکسینہ نے گزشتہ سال تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی تھی۔
اروندھتی رائے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں اور انہیں معروف ادبی انعام بکر پرائز بھی مل چکا ہے۔ وہ انسانی حقوق کی کارکن بھی ہیں اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سخت ناقد تصور ہوتی ہیں۔
نئی دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر ونائے کمار سکسینہ کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اروندھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین پر مقدمہ چلانے کے سلسلے میں یو اے پی اے کی دفعہ 45(1) کا اطلاق ہو گا۔
اس سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر نے اکتوبر 2023 میں ان دونوں شخصیات کے خلاف تعزیراتِ ہند کی نفرت انگیزی سے متعلق دفعات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔
منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت کسی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے حکومت کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور بھارت کی مسلح افواج نے زبردستی اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل






