Advertisement
تجارت

عید الاضحیٰ سے قبل ٹرانسپورٹ شارٹ ، مسافر خوار

بسوں کے انتظار میں لاہور میں مقیم افراد گھر جانے کیلئے بس ٹرمینلز پر ہی ڈیرے ڈال کر بیٹھ گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2024, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید الاضحیٰ سے قبل ٹرانسپورٹ شارٹ ، مسافر خوار

عید الاضحیٰ سے قبل ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ۔ 

لاہور کے تمام بس ٹرمینلز پر رش بڑھ گیا شہری اڈوں پر خوار ہونے لگے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ ان سے روٹین سے زیادہ کرایہ کی ڈیمانڈکی جا رہی ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرمینلز پر گاڑیاں ہی موجود نہیں ہیں جو موجو د ہیں ان پر کافی زیادہ رش لگا ہوا ہے ۔ 

مسافر ٹکٹس کے حصول کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ شدید رش کے باعث بس ٹرمینلز پر بیٹھنے کی بھی گنجائش نہیں ہے ۔ 

بسوں کے انتظار میں لاہور میں مقیم افراد گھر جانے کیلئے بس ٹرمینلز پر ہی ڈیرے ڈال کر بیٹھ گئے ہیں ۔ 

Advertisement