جی این این سوشل

پاکستان

حکومت بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہی ہے ، وزیر توانائی

ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کر  رہی ہے ، وزیر توانائی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توانائی کے وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی چوری سمیت توانائی کے شعبے کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ملک بھر میں عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے بجلی چوری کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اویس لغاری نے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ دس روپے انہتر پیسے کی کمی کرنے کے حکومتی اقدام کی نشاندہی کی جس سے یقینا صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوںگے۔انہوں نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

 

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کنگس ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم محض 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بلےباز بھی مشکلات کا شکار رہے، افغان ٹیم کے کھلاڑی اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے سے قاصر رہے اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 115 رنز بناسکے۔

افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4 اوورز میں صرف 59 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم زردان نے 29 گیندوں پر 18 رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میگا ایونٹ کا یہ میچ افغانستان کے لیے نہایت ہی اہم تھا، بنگلہ دیش کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیت کر افغانستان تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور بورڈ  کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل امتحانی پرچے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنڈل کی چوری نے محکمہ امتحانات کی رازداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کے باہر سے انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll