جی این این سوشل

پاکستان

مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، شیخ رشید

ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید مبارک کہتا ہوں، قربانی کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دئے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے، عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی لیکن غریب کو بجلی کے بلوں میں کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے ریاست کو بچایا لیکن اصل میں انہی لوگوں کی وجہ سے ریاست تباہ ہوئی۔  تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

انہوں نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 25 ارب سعودی ارب سے آرہے ہیں، چین نے مجھے کہا کہ سب خلاس، چین کے صدر نے روزہ رسول ﷺ پر دعا کی، وہ کعبہ شریف گیا ہے ہماری حکومت سے اچھا ہے، عوام نماز میں ان چوروں سے چھٹکارے کی دعا کرے۔

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے ملاقات کی اور اس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اس دوران انہوں نے تاجر برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی، اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنی، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، گوگل سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔ کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll