امریکہ کی حمایت سے تیار کی گئی جنگ بندی تجویز پر عمل کیا جانا چاہیے، بائیڈن


امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اس امر پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے تیار کی گئی جنگ بندی تجویز پر عمل کیا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ بندی تجویز پر عمل سے ہی شہریوں کے جنگی مصائب سے نکلنے میں مدد دی جا سکتی ہے کیونکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی خوف ناکی سے بچ سکتے ہیں۔
— President Biden (@POTUS) June 16, 2024
جوبائیڈن نے مزید کہا اس جنگ میں بہت سے معصوم لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ بہت سے لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے۔ ان کی درد غیر معمولی ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اسرائیل کی طرف سے حماس کو پیش کیا گیا تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی منصوبہ تشدد کے خاتمے کا بہترین راستہ ہے۔ اس کی سلامتی کونسل نے بھی تائید کی ہے۔
تاہم یہ نئی بات ہے کہ امریکی صدر اپنے پیش کردہ یا خود سے منسوب کیے گئے جنگ بندی منصوبے کو اسرائیل کی طرف سے حماس کو پیش کیا گیا منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔ اس دوران حماس کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا بھی ذکر کیے بغیر اسی منصوبے کو بہترین راستہ قرار دیا ہے۔
اپنے پیغام میں مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لیے امریکی کوشش کو اجاگر کیا ، خصوصاً جو مسلمان مظالم کا شکار ہیں۔ ان میں برما اور چین میں ہیں اور ریاستی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا کے خلاف کام کر رہی ہے۔' یاد رہے اسلامو فوبیا مسلم اور اسلام دشمنی کی ایک ملفوف اصطلاح ہے۔ یہ اس کے باوجود ہے کہ امریکہ میں بھی اور یورپ میں بھی اسلامو فوبیا کا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل





