Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے متجاوز

شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 17 2024، 6:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے متجاوز

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ اسرائیل کی جانب سے عیدا لاضحی کے روز بھی حملے جاری ہیں، آج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئےجس کے بعد 37337 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 85229 ہے۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ دوسری عید ہے جس میں اسرائیلی فوج نے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اتوار یعنی عید الاضحیٰ کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے 40 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

Advertisement