بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے اور 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے اور 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
بابر اعظم کے علاوہ عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان امریکا میں قیام کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے۔
قومی کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں پر اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے، تمام کھلاڑی 19 جون کو علی الصبح پاکستان پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے دو میچز میں شکست ہوئی تھی۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل







