پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے معروف فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا ہے

فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ مزید دو سال کا نیا معاہدہ کرلیا۔ 2027 تک کلب میں رہیں گے۔
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے معروف فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا ہے، جس سے ان کے کلب چھوڑنے کی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔
رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں "رونالڈو 2027" لکھی ہوئی جرسی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا:
"نیا باب شروع ہوگیا، وہی جذبہ، وہی ارادے، مل کر تاریخ رقم کریں۔"
النصر کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو نے 2027 تک کلب کے ساتھ دو سالہ توسیعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت وہ اپنی 42ویں سالگرہ بھی النصر کے ساتھ ہی منائیں گے۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں النصر سے معاہدہ کیا تھا اور اب تک کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 105 میچز میں 93 گول کر چکے ہیں۔
رونالڈو اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس جیسے بڑے یورپی کلبز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی دوسری مدت ختم کرنے کے بعد انہوں نے سعودی کلب میں شمولیت اختیار کی۔
کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے ہزارویں گول کے قریب ہیں اور اب تک وہ مختلف کلبز اور پرتگال کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 938 گول کر چکے ہیں۔
ان کی قیادت میں پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیتا، جبکہ وہ یورو کپ چیمپئن بننے والی پرتگالی ٹیم کے بھی مرکزی کردار تھے۔ انہیں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی پرتگال کی نمائندگی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل




