Advertisement
پاکستان

ہماری 100 دن کی کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، رانا تنویر حسین

زیراعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم کی محنت سے 2025 پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا، وفاقی وزیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 17th 2024, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہماری 100 دن کی کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ: وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم کی محنت سے 2025 پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا۔ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ہر شعبے میں حکومت نے ریکارڈ کام کئے ہیں ،قوم سے وعدہ ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا ۔وہ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں نماز عید الضحٰی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور مستحکم ہورہا ہے بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Advertisement