انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے فوجی سرگرمیوں کا مقامی، حکمت عملی سے وقفہ ہر روز صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 7بجے تک جاری رہے گا


اسرائیلی فوج نےاعلان کیا کہ وہ امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے جنوبی غزہ کی پٹی کے چندحصوں میں روزانہ فوجی سرگرمیاں روکنے کا نفاذ کرے گی۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے فوجی سرگرمیوں کا مقامی، حکمت عملی سے وقفہ ہر روز صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 7بجے تک جاری رہے گا۔مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کے حجم کو بڑھانےکی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کے حجم کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اسرائیل طویل عرصے سے امدادی سامان کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کا دفاع کرتا رہا ہے، جس میں کریم شالوم کراسنگ بھی شامل ہے، لیکن انسانی حقوق کے گروپ کئی ماہ سے محصور فلسطینی علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے آٹھ ہزار سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی ثالث اسرائیل اور حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر راضی ہو جائیں تاکہ قیدیوں کے تبادلے کی اجازت دی جا سکے اور امداد کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ پیش رفت رک گئی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل اسکو نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’پٹی کے اندر لاقانونیت کے ساتھ فعال تنازعے کی وجہ سے امداد کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 11 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 12 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل







