Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کتنے گدھے ، گھوڑے اور خچر ہیں ؟اقتصادی سروے میں انکشاف

اقتصادی سروے کے دوران مالی سال دوہزار بیس،اکیس میں جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافے کے ساتھ چھپن لاکھ ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 11th 2021, 1:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مالی سال دوہزار بیس،اکیس کے اقتصادی سروے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ معاشی اعدادوشمار میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال دوہزار انیس،بیس کے مقابلے میں مالی سال دوہزار بیس، اکیس میں مویشیوں کی تعداد میں بیس لاکھ تک اضافہ ہواہے۔ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھ گئی،، پچپن لاکھ سے چھپن لاکھ تک جا پہنچی۔ مالی سال دوہزار اٹھارہ، انیس کے دوران گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی۔

اقتصادی سروے کے مطابق  ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہو گئی۔ بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔ ملک میں بھیڑوں کی تعدادبھی  3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ تک جاپہنچی۔۔تاہم رواں سال گھوڑوں، خچروں  اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

Advertisement