پیرس: فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے ملزم کا تیز ترین ٹرائل، قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے ملزم کا تیز ترین ٹرائل کیا گیا ،فرانسیسی صدر کو تھپڑ رسید کرنے والے بیروزگار کو مجموعی طور پر 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئ ہے۔
ملزم کو عوامی شخصیت کو تھپڑ مارنے لے الزامات عائد کر کے جنوب مشرقی شہر ویلنس کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں آج عدالت نے ملزم کو الزامات ثابت ہونے پر 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو 14 ماہ کی معطل سزا، کسی بھی سرکاری ادارے کو چلانے اور 5 سال تک ہتھیار رکھنے پر پابندی کا بھی فیصلہ سنایا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ صدر میکرون پر انڈا پھینکنے کا سوچا تھا لیکن تھپڑ مارنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔
چند دن قبل فرانسیسی صدر ایمونیول میکرون کو جنوب مشرقی شہر ڈروم کے دورے پر تھے ، جہاں انہوں نے ہوٹل مالکین اور طلباء سے ملاقات کی جس میں بتایا گیا کہ کوویڈ 19 کی وبا کے بعد زندگی کس طرح معمول پر آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص جس نے سبز رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور عینک لگا رکھی ہے۔ اس شخص نے چہرے پر نقاب بھی کیا ہوا ہے ، "ڈاون ود میکرونیا" کے نعرے لگائے اور پھر صدر کو تھپڑ مار دیاتھا۔
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 3 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 2 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، 600 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی
- 6 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی
- 4 گھنٹے قبل