وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی کی


پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی کی گئی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں الائشیں اٹھانے کے لئے عملہ متحرک رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی کی۔
تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا، پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم کی گئی، ’’نو پلاسٹک‘‘ مہم کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ جاری رہی۔
الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہا، مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے، عیدالاضحیٰ پرعوام اور جانور فروخت کرنے والوں اور مویشیوں کے لئے منڈیوں میں دھوپ سے بچاؤ کے لئے شیڈز تعمیر کئے گئے۔
مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں، تعطیلات کے دوران نہروں پر تفریح کے لئے آئے عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز بھی تعینات کئے گئے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل






