Advertisement

غزہ میں معاہدے کے بغیر جنگ بندی نہیں ہو گی، اسرائیل

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز پر حماس کا ردعمل منفی ہے، اسرائیلی اہلکار

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 17th 2024, 11:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں معاہدے کے بغیر جنگ بندی نہیں ہو گی، اسرائیل

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی معاہدے کے بغیر نہیں ہو گی۔

اسرائیلی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے ثالث ممالک کے ذریعے حماس کو پیغام بھیجا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بغیر ممکن نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا خاتمہ ایک معاہدے کےاور پیشگی عزم کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ حماس نے پہلے بھی ان معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے جن پر اس نے اتفاق کیا تھا۔

گزشتہ روز ایک اور اسرائیلی اہلکار نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز پر حماس کا ردعمل منفی ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اس کا ردعمل مثبت ہے۔ اس نے صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز میں معمولی تجویزکی ہیں۔

Advertisement