دنیا

عید کے دوسرے روز بھی اسرائیلی بمباری سے 12 فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2024, 12:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید کے دوسرے روز بھی اسرائیلی بمباری سے 12 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ میں نصیرت پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے 12 فلسطینوں کو شہید کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں المدون خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر بمباری کی، حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کیمپ کے ایک دوسرے گھر پر حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 37 ہزار 347 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 دوسری جانب لبنان سے حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔