جی این این سوشل

دنیا

شدید گرمی، رمی کی رسومات شام کے اوقات میں ادا کی جائیں گی

سعودی عرب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، وہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شدید گرمی، رمی کی رسومات شام کے اوقات میں ادا کی جائیں گی
شدید گرمی، رمی کی رسومات شام کے اوقات میں ادا کی جائیں گی

سعودی حکام نے شدید گرمی کے پیش نظر رمی کی رسومات شام کے اوقات میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، وہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر سعودی حکومت نے رمی کی رسومات کو دن کے اوقات کار کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین شام 4 بجے کے بعد رمی کی رسومات ادا کریں۔

ایک حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ انتہائی گرم موسم کی وجہ سے عازمین  4 بجے سے پہلے تک منیٰ میں اپنے خیموں میں ہی موجود رہیں، فیصلے میں حاجیوں کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب حج کے دوران 19 عازمین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ سٹروک سے مرنے والوں میں 14 اردنی اور 5 ایرانی شہری شامل ہیں۔

سعودی عرب نے ابھی تک جاں بحق افراد کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم عازمین کو گرمی اور موسم کی شدت سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جیسے موسم کنٹرول کرنیوالے علاقے، پانی کی تقسیم یقینی بنائی جاتی ہے۔

پاکستان

عدت کیس، پی ٹی آئی کا عدالتی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت کیس، پی ٹی آئی کا عدالتی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے اور 7، 7 سال سزا برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلے پر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے، اس کیس میں کوئی پیچیدگی ہے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے پہلے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔  ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، یہ ایک میاں، بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ کل فارم 47 کے مسٹر شہباز شریف، وہ وزیر اعظم نہیں ہیں، ان کو میں نے کل اسمبلی میں بر ملا کہا کہ جب تک میرے وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، چوہدری اعجاز، میاں محمود الرشید، حسان نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت ہمارے تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان پر عائد الزامات ختم کیے جانے تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اب اور تیز ہوگی۔ دوسری جانب کنول شوزب نے عدالتی فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جعلی کیس میں ہمارے رہنما کو اندر کردیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے کہا ہے کہ آج عدالت نے انصاف کا قتل کیا، پاکستان کی 52فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس عدالت نے خواتین کے بنیادی حقوق کو اچھالاہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بے بنیادکیس پر قید کیا ہوا ہے، رانا ثنااللہ نے کل کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بند رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے،گردے درد کرتے تھے،بانی پی ٹی آئی کو آج 47ڈگری کی گرمی میں قید رکھا ہوا ہے، ہم انصاف والے ہیں،قانون و انصاف کی پابندی کرتے ہیں۔

کنول شوذب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے،قانونی چارہ جوئی کی ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کیس کو اسی آئین کے مطابق حل کرائیں گے، اسمبلی میں اصل نمائندگی پاکستان تحریک انصاف کی بنتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

وہاب ریاض نےبھی اینکر مبشر لقمان کوہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وہاب ریاض کا صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وہاب ریاض نےبھی  اینکر مبشر لقمان کوہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں انہوں نے صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ 14 روز میں معافی مانگیں نہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔ نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف ٹی وی اینکر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔

اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایف بی آر کوڈیجیٹلائز کرنا شروع کردیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی ڈیجیٹلائز یشن کمیشن کی منظوری دے دی گئی ہے جو چاروں صوبوں کی نمائندگی کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کوڈیجیٹلائز کرنا شروع کردیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن شزہ فاطمہ خواجہ نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے متعلقہ کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج اسلام آباد میں سویڈن کی کمپنیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائز کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی ڈیجیٹلائز یشن کمیشن کی منظوری دے دی گئی ہے جو چاروں صوبوں کی نمائندگی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll