ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوزستان کا شہر مشراگہ اور زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی


ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے سے کاشمر شہر میں درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوزستان کا شہر مشراگہ اور زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زلزلے کے نتیجے میں بجلی ، پانی اور گیس کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔
بے گھر ہونے والے ہزاروں شہریوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خیموں میں گزاری۔ زلزلے کے درجنوں آفٹر شاکس کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں اور پارکوں میں سوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں ہر سال اوسطاً 10,000 زلزلے آتے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق یہ ملک اب بھی 2003 کے سانحے سے دوچار ہے جب 6.6 شدت کے زلزلے نے تاریخی شہر بام کو تباہ کر دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد کی جانیں گئیں۔
گزشتہ سال مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر خوئے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم تین افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوری میں آنے والے زلزلے کے وقت 70 دیہات کو نقصان پہنچا تھا۔
.webp&w=3840&q=75)
اسرائیل نے پاسدارانِ انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر تباہ کرنےکادعویٰ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک،200سےزائدزخمی
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایران اسرائیل کشید گی ،تہران میں5کاربم دھماکے
- 5 گھنٹے قبل

ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بٹ کوائن کمپنی کے بانی نے پاکستان کی ہر طرح کی مدد کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا فیچر متعارف کروادیا ،اب صارفین سرچ کرنے پرسن بھی سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے 450پاکستانی زائرین کاانخلامکمل کرلیا،اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں128شہری شہید،900زخمی ہوئے
- 3 گھنٹے قبل
امریکا بھی اسرائیلی حملوں کا برابرکا شریک ہے، امریکا کو بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش کیا جائےگا ، وزیر خزانہ پنجاب
- 4 گھنٹے قبل

ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
- 5 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت میں4 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے95 پیسے فی لیٹر اضافہ
- 2 گھنٹے قبل