عید کی چھٹیوں کے وقفہ کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے


آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے ایوان بالا سینیٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے وقفہ کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی جب کہ سینیٹ کا اجلاس بھی آج دوبارہ شروع ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے، اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی، حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔
حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، ارکان کو بجٹ منظوری تک حلقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بجٹ پر بحث کر چکے ہیں جب کہ دیگر پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز بجٹ پر بحث جاری رکھیں گے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago





