جی این این سوشل

دنیا

امداد کے لئے جمع ہونےوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 20 شہید

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امداد کے لئے جمع ہونےوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 20 شہید
امداد کے لئے جمع ہونےوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 20 شہید

رفح کے علاقے میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 9 افراد شہید ہوگئے۔غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری طرف خان یونس میں یورپی ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 25 شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ فلسطین کے شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے غزہ میں نصیرت پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے 12 فلسطینیوں  کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں المدون خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر بمباری کی، حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب لبنان سے حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll