جی این این سوشل

تجارت

فیصل واوڈا کی الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت

ٹیکس پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا ، فیصل واوڈا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل واوڈا کی  الیکٹرک و  ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل واوڈا نے الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، چھ ماہ میں کس کی شپمنٹ پہنچتی ہے جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر اور ٹیکس پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا۔بجٹ میں ٹیکس لگانے سے پورے پاکستان میں پراپرٹی مارکیٹ بیٹھ گئی ہے، اب عام آدمی گھر نہیں خرید سکے گا، پراپرٹی پر بڑھائے جانے والے ٹیکس سے عام آدمی گھر کیسے بنائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا۔ تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک اور غیر تنخواہ دار پر 45 فیصد تک ٹیکس عائد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں فائلر کیلئے ٹیکس 15 فیصد اور نان فائلر کیلئے 45 فیصد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکسوں کی شرح فیئر ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر حکام کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ یہ میرا کاروبار ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے، مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کی مخالفت کے بعد کمیٹی نے ای وہیکل پر ٹیکس کامعاملہ موخر کردیا۔

پاکستان

اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، اس کی قطعا ًاجازت نہیں دینگے ،ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن لے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ،اوور بلنگ سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

محکمہ ریلوے کا 20 سے زائد ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے نے ملک میں جاری ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ ریلوے کا 20 سے زائد ٹرینیں  آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے نے ملک میں جاری ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں نیازی ایکسپریس، گرین لائن اور  عوامی ایکسپریس سمیت 20 سے زائد ٹرینیں شامل ہیں۔ 
محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلیں گی، جس کے لیے جلد ہی ریلوے کی جانب سے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔ 
حکومت نے دعویٰ کیا کہ ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کچھ دن قبل محکمہ ریلوے نےٹرینوں سے 25 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کے حالیہ فیصلے نے ریلوے کی کمائی کے حکومتی دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll