Advertisement
پاکستان

30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کررہے گا، شیخ رشید کی پیشگوئی

سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوں گے، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 20 2024، 8:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کررہے گا، شیخ رشید کی پیشگوئی

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوں گے، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے ابھی حالات نہیں ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 2 اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔ 

Advertisement
Advertisement