جی این این سوشل

پاکستان

35 پاکستانی حجاج کا انتقال، وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی

18 جون سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، جن میں 4 منیٰ، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں، ڈی جی حج مشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

35 پاکستانی حجاج کا انتقال، وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی
35 پاکستانی حجاج کا انتقال، وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی

وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

ڈی جی حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، جن میں 4 منیٰ، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔

ڈی جی حج کاکہنا ہے کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ میں اور 6 مدینہ میں ہوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا، عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی مہیا کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے اور بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے، سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے، بعد میں غسل دے کر حرمین میں نمازِ جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll