بجٹ 2021-22 میں چھوٹی گاڑیاں سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، تقریباً 8 ہزار487 ارب روپے حجم کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کررہے ہیں جس میں مقامی تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 12 اعشاریہ 5 فیصد کی جا رہی ہے، مقامی تیار گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے، 850 سی سی گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جا رہی ہے۔
بجلی گاڑیوں کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس میں سولہ فیصد کمی کی گئی جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے CKD درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
مقامی طور پر تیار آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نئے موٹر سائیکل کےمختلف برانڈز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ ٹریکٹرز کے نئے ماڈلز پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
یاد رہے 8 ہزار 487ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب اور دفاع کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔ اقتصادی سروے کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار کا حجم مارکیٹ کی موجودہ قیمت کے مطابق سینتالیس ہزار سات سو نو ارب روپے ہے جس سے گزشتہ سال چودہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔زراعت کی شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ فیصد' صنعتوں کی تین اعشاریہ چھ فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد رہی۔صنعت میں بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مد میں مینو فیکچرنگ کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ میں تقریباً نوفیصد اضافہ ہوا۔تعمیرات کے شعبے کی شر ح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی۔

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 16 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکی ریاست مونٹانا میں نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 13 منٹ قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 13 گھنٹے قبل

جدید گن شپ ہیلی کاپٹر کی شمولیت سےپاک فوج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ،فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت
- 32 منٹ قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 13 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 27 منٹ قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج لاہور پہنچیں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع
- ایک گھنٹہ قبل