جی این این سوشل

تجارت

عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری

دونوں منصوبوں کیلئے 53 کڑور 50 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی،اعلامیہ جاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں سماجی تحفظ اورلائیوسٹاک کے دومنصوبوں کیلئے 535 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دیدی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرائسزریزلئنٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پروگرام کے لیے اضافی مالی معاونت کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا اور غریب اور معاشی طورپرکمزور گھرانوں کو مستحکم بناناہے۔

اسی طرح سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ جدید موسمیاتی اور مسابقتی نظام کو فروغ دے گا جس سے سندھ میں مویشیوں اور آبی زراعت کے شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروڈیوسرز کو فائدہ پہنچے گا۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حساین نے بتایاکہ آفات سے نمٹنے کے لیے لچک وموزونیت پیدا کرنا اہمیت کاحامل ہے جس کے تحت سماجی تحفظ،معاشی ترقی اور بحالی میں معاونت کرنے والے شعبوں کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ جدید موسمیاتی سمارٹ ٹیکنالوجی اور ہنگامی منصوبہ بندی کے ذریعے موسمیاتی موزونیت کو یقینی بنانابھی ضروری ہے۔ سی آر آئی ایس پی کے لیے 400ملین ڈالرکی اضافی فنانسنگ کی جائیگی جس سے پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو پالیسی اور ترسیل کے نظام کی بنیادوں سے آراستہ کرنے کی جاری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

یہ پروگرام قومی کیش ٹرانسفر پروگرام کی تاثیر، کوریج اور وفاقی وصوبائی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے طویل مدتی پالیسی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

پراجیکٹ کے ٹاسک ٹیم لیڈر امجد ظفر خان نے کہا کہ اپنے آغاز سے لے کر اب تک سی آر آئی ایس پی نے 9 ملین سے زائد خاندانوں کو باقاعدہ حفاظتی نیٹ سپورٹ کے ساتھ اہم نتائج حاصل کیے ہیں اور حالیہ سیلاب کے دوران 2.8 ملین خاندانوں تک فوری طور پر پہنچنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسی طرح سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 135ملین ڈالر کی معالی معاونت فراہم کی جائیگی جس سے موسمیاتی لحاظ سے موزوں پیداوار، قدر میں اضافے، اور منڈیوں تک جامع رسائی کو فروغ دینے میں مددملے گی ۔

اس پروگرام کااطلاق مرحلہ وار طریقہ استعمال کرتے ہوئے سندھ کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گا۔پروگرام سے 940,000کاشت کار خاندانوں کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جن میں 930,000 مویشی پالنے والے گھرانے اور 10,000 آبی زراعت کے پیداوارکنندگان شامل ہیں۔

منصوبے میں خواتین کسانوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور صنفی فرق کو کم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی بہنوں  کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

 صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے، آل پارٹیز کانفرنس فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اے پی سی کل سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll