غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال بین الاقوامی سیاسی ایجنڈے کے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے فوری حل کی ضرورت ہے، وزارت خارجہ


3 یورپی ممالک اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ کے بعد آرمینیا نے بھی یکم جون سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال بین الاقوامی سیاسی ایجنڈے کے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ آرمینیا شہروں کو نشانہ بنانے، شہریوں کے خلاف تشدد کی سختی سے مذمت اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزارت نے حماس کی جانب سے سویلین افراد کی قید پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کے ساتھ، فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار حسین الشیخ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا حقائق، بین الاقوامی قوانین، اقوام کی خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 3 یورپی ممالک اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ بھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل






