ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات


بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.94فیصد کا مزید اضافہ ہوا.
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائِی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 63 روپے اضافے سے 159 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگیا،آلو 5 روپے، پیاز4 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگےہوئے، کیلے 5روپے25 پیسےفی درجن، دال مونگ 4 روپے 74 پیسے فی کلومہنگی ہوئی،لہسن 6 روپے 11 پیسے فی کلو، انڈے 2 روپے 5 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال چنا 2 روپے 18 پیسے فی کلو، تازہ دودھ ایک روپے 78پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، چینی، دال ماش ، آٹا، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ، حالیہ ہفتے باسمتی چاول، زندہ مرغی، دال مسور پٹرول, ڈیزل سستاہوا،ایک ہفتےمیں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاور0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،
اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا،
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- an hour ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- an hour ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- an hour ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- an hour ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 30 minutes ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- an hour ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago







.jpg&w=3840&q=75)