پاکستان میں مشترکہ مشاورتی میکنزم کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، لیو جیان چاؤ


نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔
اسلام آباد میں پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی وفد ، نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ن لیگ کے وزرا، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما نے شرکت کی۔
پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چینی وزیر کی پاکستان آمد پر باہمی اعتماد میں اضافہ ہے، چینی وفد کا پاکستان آنا دو طرفہ روابط کا حصہ ہے ، پاک چین عوامی روابط کے خواہاں ہیں۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے پاکستان میں پہلا منصوبہ سی پیک شروع کیا گیا، سی پیک منصوبے کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ نہایت کامیاب رہا، پاک چین دوستی دوسرے مرحلے میں مزید مضبوط ہو گی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے عالمی ادارے کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مشترکہ مشاورتی میکنزم کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، چینی قیادت دونوں ممالک کی دوستی کو خاص اہمیت دیتی ہے، پاکستان اور چین کی ترقی کی پالیسی دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،دونوں ممالک کے درمیان نئی جہتوں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، ترقی کے اہداف کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنا اور سرمایہ کاری کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
لیو جیان چاؤنے مزید کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کی مرہون منت ہے اس کے لیے عوامی رابطوں کو ہموار کرنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان روابط کو مضبوط کردیا ہے، اس نے اشتراک کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں، سی پیک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں ڈیولپمنٹ اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہماری شراکت داری انفرااسٹرکچر اور معیشت سے بھی آگے جاتی ہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ڈیولپمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، سی پیک پاک چین بہتر مستقبل اور ترقی کا ضامن ہے، سی پیک ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی ہے۔
معیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ، پاک چین دوستی ہمارے باہمی اختلافات سے بالا تر رہا ہے، پاکستان خطے میں تنازعات کے منصفانہ حل پر یقین رکھتا ہے، ہم شکر گزار ہیں کہ چین نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی اور اس طرح پاکستان نے بھی تائیوان کے معاملے پر چین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح علاقائی مسائل پر دونوں ملکوں کی ہم آہنگی تاریخ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، مجھے فخر ہے کہ سی پی سی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) دوست ہیں اور ہم اس دوستی کو دونوں ملکوں کی عوام کے لیے فائدہ مند بنانے چاہتے ہیں، پاک چین کا جو عزم ہے سی پیک اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا تو اس عزم کے ساتھ ہی ہم نے تمام منصوبوں کو مکمل کرنا ہے، چین پاکستان پوری دنیا میں ایک دوسرے کی دوستی میں اولین ترجیح ہوں گے، میں چینی وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ امید ہےسی پیک پر کام کی رفتار تیز ہو گی کیونکہ پاک چین دوستی خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتی ہے چین سےدوستی ہماری خارجہ پالیسی کابنیادی ستون ہے۔دہشت گردی کےخاتمےسےسی پیک کاخواب پایہ تکمیل پرپہنچ سکتاہے، دہشت گردی کاخاتمہ سی پیک کیلئےاہم ہے۔ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 32 minutes ago

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- an hour ago

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 3 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 hours ago

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 3 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 34 minutes ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 14 minutes ago