حکومت کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے لیے آئی ایم ایف وفد کے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے بجٹ کے معاملے میں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔ حکومت کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے لیے آئی ایم ایف وفد کے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا گیا اور آئی ایم ایف نے حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے لیے آئی ایم ایف وفد کے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہونے کی توقع ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago



