وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی تاریخ عظیم قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔افواج پاکستان نے ملکی حفاظت کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے جبکہ اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی میں مسیحی بھائیوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی، مسیحی برادری و دیگر اقلیتوں نےملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، تعلیمی میدان میں مسیحی برادری کی بہت سی کاوشیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہداء کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سپاہی ولیم نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل





