دنیا

وینزویلا کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 93 کلومیٹر (57.79 میل) کی گہرائی میں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2024, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وینزویلا کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

وینزویلا میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 93 کلومیٹر (57.79 میل) کی گہرائی میں تھا۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق زلزلے سے نقصانات کی بھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔