جی این این سوشل

جرم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 3 کار چور ہلاک

کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی،ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 3 کار چور ہلاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 3 کار چور ہلاک

اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 3 کار چور ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 کار چور مارے گئے جبکہ ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا، کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاہور سے چوری کی گئی گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبرز پلیٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll