جی این این سوشل

دنیا

روس کا فضائی حملہ، یوکرین کا توانائی انفرا اسٹرکچر تباہ، 3 افراد ہلاک

روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کا فضائی حملہ، یوکرین کا توانائی انفرا اسٹرکچر تباہ، 3 افراد ہلاک
روس کا فضائی حملہ، یوکرین کا توانائی انفرا اسٹرکچر تباہ، 3 افراد ہلاک

روس نے ایک بڑا فضائی حملہ کر کے یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا۔حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ایک اور حملے میں پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی مغربی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کرنے کی اپیل کردی۔

رپورٹ کے مطابق  2 سال میں روسی حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹر بالکل تباہ ہوچکا ہے۔ یوکرین میں بلیک آؤٹ ہے اور چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔

پاکستان

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

جمعرات کی سہ پہر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہم سب کو پوری غزہ کی پٹی میں آزادانہ امدادی اشیاء کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچوں سمیت سینتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ تمام دیرینہ مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی قرارادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن مریض کو دلاسا دیا اور پیار کیا، مریض بچوں کے والدین سے علاج اور مفت ادویات کے بارے میں دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمشنر آفس گوجرانوالہ سے واپسی پر اچانک چلڈرن ہسپتال پہنچ گئیں، مریض اور تیماردار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو لوگوں نے مسائل سے آگاہ کیا، بعض نے درخواستیں بھی دیں۔

وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا، میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، مریم نواز شریف نے نومولود بچوں کے نرسری میں داخل ہونے کی بجائے وارڈ کے دروازے پر کھڑے ہو کر بچوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا، مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا اور دل بہلانے کے لئے باتیں کیں، بچوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعائیں دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن مریض کو دلاسا دیا اور پیار کیا، مریض بچوں کے والدین سے علاج اور مفت ادویات کے بارے میں دریافت کیا، مریض بچوں کے والدین نے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll