Advertisement

بین الا قوامی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے اقدامات کرے ، سیکرٹری جنرل یواین او

انہوں نے کہا کہ نیپال 30 برس میں اپنے ہاں ایک تہائی برف کھو چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 23rd 2024, 11:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بین الا قوامی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے اقدامات کرے ، سیکرٹری جنرل یواین او

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گوتریس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرے۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے اورموسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے آئندہ ڈیڑھ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال 30 برس میں اپنے ہاں ایک تہائی برف کھو چکا ہے جہاں گزشتہ سال گلیشیئر اس سے پچھلے برس کے مقابلے  میں 65 فیصد زیادہ تیزی سے پگھلے ہیں۔ ہمالیہ کے علاقے ایورسٹ میں گلیشیئروں کےپگھلاؤ نے پورے کے پورے علاقوں کو معدومیت کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

 

Advertisement