جی این این سوشل

پاکستان

اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، آصفہ بھٹو

نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، رہنما پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، آصفہ بھٹو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ میں کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔ کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ ، ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا۔ پاکستان کے عوام بہتری کے مستحق ہیں، ہمیں بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب لوگ اپنے نظریاتی عقائد میں تقسیم ہیں، جب اختلافات کو ہتھیار بنا دیا جاتا ہے، اختلاف رائے کو تشدد سے حل کیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اس ایوان کے منتخب اراکین کی حیثیت سے اٹھیں اور اس پر بات کریں۔ رواداری کو تقریروں اور الفاظ تک محدود نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے، ہمیں تفرقہ انگیز سیاست کو مسترد کرنا چاہیے، عوام کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر لوگوں کو ریلیف دینے کا راستہ تلاش کرنا ہے

آصفہ بھٹو نے کہا ہمیں اپنے انسانی وسائل کو ترقی دینے کے لئے استعمال کرنا چاہے۔ ہمیں ایسے طریقے تلاش کرنے چاہئیں جن سے غریب لوگوں کو براہ راست ریلیف ملے۔ امید ہے ہم سیاست میں ایک نیا دور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسلئے کا حل الزام تراشی نہیں ہے، اس گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں یے، اس قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہو گا، امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی کلچر آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا، ہمیں گندم امپورٹ کرنے کے غلط فیصلوں کا بھی سامنا ہے۔

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll