اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کا آپریشن کرنے سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لیں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کسی بھی ملٹری آپریشن کی مخالفت کر دی۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کسی بھی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم اپنے آئینی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی آپریشن شروع نہ ہو، ہمیں ٹائم نہیں ملا اس لیے ہم نے اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیرجمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہوتی ہے، اپوزیشن کاسب سے زیادہ کردار ہوتا ہے، پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت مانگی تھی، کوئی بھی کمیٹی آئین کو نظر انداز نہیں کرسکتی، پہلے بھی فوجی آپریشن کے لیے پارلیمان نے آئین میں ترمیم کی، کسی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
“اتنے بڑے فیصلے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا”
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اتنے بڑے فیصلے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا، ایک طرف آپریشن، دوسری طرف فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مارشل لا ذہنیت ہے، بہت سے آپریشن ہوئے آج تک کونسا آپریشن کامیاب ہوا؟ میڈیا نمائندگان پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔
“کسی بھی قسم کا آپریشن کرنے سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لیں”
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کا آپریشن کرنے سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لیں، چین سے آئے ساتھیوں نے واضح طور پر کہا تھا سی پیک پر سیکیورٹی خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے ہیں ملک میں امن رول آف لاء سے آئے گا، ملک میں رول آف لاء ہوگا تب ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی نمائندگی کررہے ہیں، ان کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ ٹھیک نہیں، فارم 45 کےتحت پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں بنتی ہیں، ایوان میں بات کرنی چاہی تو اسپیکر نے موقع نہیں دیا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اینٹی اسٹیٹ ہے، یہ بجٹ اقتصادی دہشتگرد کا بجٹ ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 13 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 13 گھنٹے قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 21 منٹ قبل