شاہدہ اختر علی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے بجٹ بڑھانے کی تجویز دی انہوں نے کارکن طبقہ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی بھی تجویز دی
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال25-2024 کے بجٹ پر بحث جاری ہے ۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے زندگی بچانے والی ادویات پر ٹیکس واپس لینے کی تجویز دی تاہم انہوں نے پرتعیش اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کا خیرمقدم کیا ۔
ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ اپنے اختلافات ختم کریں اور مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جاسکے۔
شاہدہ اختر علی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے بجٹ بڑھانے کی تجویز دی انہوں نے کارکن طبقہ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی بھی تجویز دی ۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئین مذہب اور عقیدے کے امتیاز کے بغیر ہرشہری کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور مذہب کے نام پرہجوم کے ہاتھوں قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کے فیصلے کو کابینہ کے علاوہ ایوان میں مزید بحث کیلئے پیش کیاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف اپنے تحفظات اور تجاویز ایوان میں پیش کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے جس میں عزم استحکام کی منظوری دی گئی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 13 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 34 منٹ قبل